Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 16, 2018

ترکی و امریکہ

*ترکی کی طرف سے امریکہ کو زور دار طمانچہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اسماعیل کرخی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ڈونالڈ ٹرمپ نے ترک معیشت پر زبردست حملہ کرتے ہوے ترکش برآمدات پر بھاری ٹیکس عائد کردیا تھا، اسٹیل اور الومونیم کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کرکے ترکش لیرا کو کئی فیصد کمزور کردیا اور کہا ترکی میں معاشی بحران آگیا، لیکن ترک مسلمانوں نے اس بحران سے نکلنے کا بہترین راستہ نکالا، ترک صدر نے فوری طور پر بہترین اقدامات کے ذریعہ امریکہ کے چہرے پر زور دار تھپڑ رسید کرتے ہوے ترک مارکیٹس میں فروخت ہونے والی امریکی مصنوعات کی قیمت بڑھادی،  امریکی الیکٹرونکس پر پابندی عائد کی جس سے امریکی سرمایہ دار پریشان ہیں اور ٹرمپ کو خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں، اگلے دو تین دنوں میں ترکش لیرا مضبوط تر ہوتا جائے گا، کہا جا رہا ہے کہ اردوغان کے اگلے اقدامات ڈالر کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں.
آئیں ہم بھی کچھ کردکھائیں...
اگر ہم ۱۰۰۰۰ روپئے کا ترکش لیرا خریدتے ہیں تو ممکن ہے ایک ہفتے کے اندر ترکش لیرا ۱۷ سے ۲۰ روپئے کی فروخت پر ہو، یعنی آپ ۱۰۰۰۰ کو ۱۵ سے سولہ ہزار کرسکتے ہیں، اس سے آپ کا بھی فائدہ ہے اور دیش کا بھی اور ترکی کا بھی... کسی بھی بینک سے آپ خرید سکتے ہیں، یاد رہے ترکش لیرا تیزی سے مضبوط ہورہا ہے،.. جلدی کریں، صبح سے مسلسل قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے.