Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

آٹو رکشا پلٹنے سے 4 سوار زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے دیدارگنج روڈ پر مسافروں کو لیکر جمدہاں جا رہی آٹو رکشاء شاہا پور گاؤں کے قریب بے قابو ہو کر سڑک کنارے پلٹ گیا جس کے سبب میں آٹو میں سوار چار مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق کھیتاسرائے قصبہ سے مسافروں لیکر جمدہاں جا رہی آٹو رکشاء جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا ڈرائیور کا توازن آٹو سے خراب ہو گیا اور بے قابو ہو کر آٹو سڑک کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی۔حادثہ میں آٹو میں سوار عارف 32ولد سلیم،سالم 28ولد منے،ڈرائیور عبداللہ 35ولد مجھلی پٹی تھانہ سرائے خواجہ اور شہزاد 32ولد جاہد ساکن میرٹھ زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے شاہ گنج سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔