Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

محترمہ کلثوم نواز شریف نہیں رہیں۔

محترمہ کلثوم نواز شریف نہیں رہیں

  پاکستان ،بیرونی ممالک  و پورا خطہ ایشیا سوگوار۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر / ابونافع اعظمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔. . .  ۔۔۔
  آج ایک طویل علالت کے بعد محترمہ کلثوم زوجہ نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان اپنے رب کے حضور جا پہونچیں .
محترمہ نے نہایت قابل رشک  زندگی گزاری ۔ شوھرپاکستان کے  سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو جب بیرونی محاذ پر ان کی ضرورت پڑی تو  جی جان سے مسلم لیگ ن کو اپنے خون جگر سے سینچا اور جب شوھر عملی سیاست میں دوبارہ سر گرم ہوئے تو اہنے وعدے کا پاس و لحاظ  کرتے ہوئے ایک انتہائی مہذب خاتون کا رویہ اپنایا اور اپنے کو گھر تک محدود کرلیا ۔ ان کے جانے سے نواز شریف صاحب اور ان کے اہل و عیال اور اعزہ و اقارب کا نہ صرف ذاتی نقصان ہوا بلکہ پورا خطہ ایشیا ان کی جانے پر مکمل سوگوار ہے ۔ آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے۔
محترمہ اپنے شوھر سے ایک سال چھوٹی تھیں ١٩٥٠ میں پیدا ہوئیں ۔ 1971 میں نواز شریف صاحب سے شادی ہوئی جن سے دو بیٹے حسین اور حسن اور دو بیٹیاں مریم اور اسماء ہیں دونوں بیٹے اور چھوٹی بیٹی اسماء لندن میں ماں کی مسلسل تیمارداری کرتے رہے جبکہ بڑی بیٹی مریم باپ کے ساتھ ناکردہ گناہوں  کی سزا اڈیالہ جیل میں کاٹ رہی ہیں اللہ تعالی مشکل کی اس گھڑی میں ان کا حامی و ناصر ہو آمین
اس موقع پر بہت سے لوگوں کی طرف سے نواز شریف صاحب کے سیاسی مخالفین کے لئے بددعائیہ کلمات نکل رہے ہیں جو کسی طور مناسب نہیں ہمارے محبوب آخر الانبیاء جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت  موجود ہے ہم بد دعا دینے والوں کو بددعا نہیں دے سکتے اس موقع پر سینئر سیاسی رھنما اعتزاز احسن نے شریف فیملی کی دل آزارای پر معافی مانگ کر بڑکپن کا ثبوت دیا ہے گو دیر آید پر درست آید۔