Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

محرم کے مد نظر امن کمیٹی کی بیٹھک۔

جون پور  اتر پردیش(نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
محرم کاجلوس بر آمد ہونے اور نظم ونسق برقرار رکھنے کے مد نظر ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش ورما کی صدارت میں کھٹہن تھا نہ احاطہ میں امن کمیٹی کے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دونوں فرقہ کے معززین نے شرکت کیا۔اس مو قع خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش ورما نے کہا کہ تہوار اور مذہبی جلوس ہمیں آپس میں محبت اور بھائی چارے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس لئے تمام لوگ آپس میں مل جل کر تہوار منائیں۔ انہوں کہا کہ جن راستوں سے ماضی میں جلوس بر آمد ہو ا کر تے تھے انھیں راستوں سے جلو س بر آمد کرا یا جائے کسی بھی طرح کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے سخت کاروا ئی کی جائے گی۔سی اوشاہ گنج اجے شریواستو نے کہا کہ تیوہار پر کسی طرح کی بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تھانہ انچارج کو اس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر تھانہ انچارج وریندر کمار برنوال، ایس آئی پروین تیواری، مہندر یادو، اندرجیت پردھان، پنچایت رکن پردیپ یادو، رانا یادو، راجیش یادو گڈو، میوا لال یادو، جواہر یادو، محمد عالم، محمد صدام، شیوپرساد چودھری وغیرہ موجود رہے۔