Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

جونپور۔تین شاطر چور گرفتار۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بیلاؤ پلیا مندر کے قریب جھاڑیوں میں چھپ کر چوری کا منصوبہ بناتے وقت تین شاطر چوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔گرفتار ہوئے چوروں میں ایک تھانے کا ہسٹری شیٹر بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق کیراکت کوتوال ششی بھوشن رائے مع گزشتہ شب علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ بزریعے مخبر اطلاع ملی کہ مذکورہ بلیا کے قریب مندر کی جھاڑیوں میں چھپ کر تین شاطر چور کسی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے محاصرہ کر تینوں چوروں کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا۔پوچھ گچھ میں انھوں نے تنہا گھروں کو نشانہ بنا کر واردات کو انجام دینے کی بات قبول کی۔پکڑے گئے چوروں نے اپنا نام رام جن مسہر ولد دودھناتھ مسہرساکن پانڈے پور،سنجے سروج ساکن موضع بنیورا اور ایکا مسہر ولد دودھناتھ مسہر ساکن پانڈے پور تھانہ نیوڑیاں بتایا۔پکڑے گئے چوروں میں سنجے سروج ضلع کے رام پور،مڑیاہوں اور نیوڑیاں تھانوں پر نصف درجن سے زیادہ مقدمے درج ہونا بتایا گیا اور وہ تھانے کا ہسٹری شیٹر بھی بتایا گیا۔تینوں ملزمان کو پولیس نے متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔