Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

جونپور کیرالا سیلاب متاثرین کی امداد ۔ڈی ایم کو دیا گای چیک۔

جون پور اتر پردیش
(نمائندہ صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تعلیمی ادارہ ڈی ڈی ایس کی ڈائریکٹر آرتی سنگھ کی قیادت میں منگل کے کلکٹریٹ واقع ڈی ایم دفتر میں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری سے ملاقات کر کیرالہ میں آئے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعلی راحت فنڈ میں جمع کرنے کیلئے 15653روپے کا چیک سونپا۔
اس موقع پر آرتی سنگھ نے کہا کہ ادارہ کے طالب علموں نے اپنے جیب خرچ اور رشتہ داروں کی مدد سے کیرالہ میں آئے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مذکورہ پیسے کو جمع کیا ہے۔سیلاب متاثرین موجود ہ وقت میں کافی پریشان ہیں اور انھیں ہر ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مدد کی ضرورت ہے جس کیلئے ہر شہری کا فریضہ ہے کہ وہ کچھ مدد ان متاثرین کیلئے ضرور کریں۔انھوں نے جمع پیسے کو ضلع مجسٹریٹ کو سونپا جس پر ڈی ایم نے سبھی طالب علموں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دل ربا،دپیش،کم کم،ساکشی،شہناز،امت،راہل،روہن،شیوانشو،یوگیندر،انل سمیت دیگر طالب علم موجود رہے۔