Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

جمہوریت بچاو،ملک بچاو سایئکل یاترا۔

جون پور  اتر پردیش ۔(نمائندہ دائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سماج وادی پارٹی جونپور کے ذریعہ  چلائی جا رہی جمہوریت بچاؤ۔ملک بچاؤ سائیکل یاترا کے پانچویں روز مچھلی شہر اسمبلی کے تحت شری رام پی جی کالج نگوہ سے سائیکل یاترا کا آغاز ہوا۔ یاترا کو ضلع صدر لال بہادور یادو اور ممبر اسمبلی جگدیش سونکر نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔اس موقع پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر لال بہادور یادو نے کہا کہ اس سائیکل یاترا کے ذریعے کارکن گاؤں۔گاؤں،کھیت اورچوکوں تک جا جا کر جس طرح سماجوادی پارٹی کی سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے کام اور موجودہ بی جے پی کی عوام مخالف اور جملے بازی، گندی ذہنیت کے بارے میں بیدارکیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ آئندہ 2019 میں کارکن اور عام عوام اس جھوٹ اور فریب کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے تیار ہیں۔ ممبر اسمبلی جگدیش سونکر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے پوری ریاست میں اس طرح کے پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ سائیکل یاتراکٹوار، اروواں، جنگھئی، نبھاپور، مچھلی شہر ہوتے ہوئے منگرابادشاہ پور کی طرف روانہ ہوئی۔ اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی جوالاپرساد یادو، لکی یادو، جے پی یادو، پپو رگھونشی، آشیش یادو، شرون جیسوال، راجدیو پال، نظام الدین انصاری، راہل ترپاٹھی، امت یادو، لکشمی کانت یادو، انل یادو، شمیم احمد،دیپک گوسوامی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔