Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 11, 2018

وحدت اسلامی کی ملک گیر مہم ایمان،استقامت،اتحاد۔اختتام پزیر


صدائے وقت۔از مولانا سراج ہاشمی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رابطہ عامہ کے لئیے چلائی گئی یہ مہم کامیاب رہی۔
ضیاء الدین صدیقی۔جنرل سکریٹری۔وحدت اسلامی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
وحدت اسلامی کی ایمان ، استقامت و اتحاد کو لیکر عشرہ بھر ملت بیداری مہم اختتام پذیر ہوئی ہے۔اس موقع سے وحدت اسلامی کے سیکریٹری جنرل ضیاء الدین صدیقی نے دس روزہ سرگرمیوں کا خلاصہ دیتے ہوئے یہ بتلایا کہ ’’ یہ مہم رابطہ عامہ کے لئے چلائی گئی جس میں الحمدللہ کامیابی ملی ہے۔ان دس دنوں میں مہاراشٹر، یوپی، تملناڈو، بنگال، راجستھان، گجرات، کرناٹک، تلنگانہ، دہلی، مدھیہ پردیش ، بہار ، پنجاب، کیرالہ ان سب ریاستوں میں گراس روٹ لیول پر جا کر وحدت کے ساتھیوں نے ملت میں بیداری کا کام انجام دیا ہے۔اس سلسلے میں کارنر میٹس، علماء و ائمہ کرام، ڈاکٹرس، انجینئرس ، وکلاء و اساتذہ حضرات کی مخصوص نشستیں ہوئی، جمعہ کے خطبات، محلہ میں چائے پارٹیاں، مساجد میں ملاقاتیں، انفرادی روابط اور ڈور۔ ٹو۔ ڈور  وزٹس کا اہتمام کیا گیا۔اسکولوں ،کالجوں ، ٹیوشن کلاسس ، دینی مکاتب و مدارس، جماعتوں کے ذمہ دار اور مسالک کے اہم لوگوں سےاس دوران مل کر مہم کا مقصد بتلایا گیا۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری جنرل حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب، سے ملاقات کی گئی اور انہیں مہم کے بارے میں مختصراً تعارف کروایا گیا۔ جماعت اسلامی ہندکےامیر حضر ت مولاناجلال الدین انصر عمری صاحب سے ملاقات کی گئی اور جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں پہنچ کر انہیں مہم کا تعارف دیا گیا۔جمعیۃ علماءہند کے مرکزی دفتر پہنچ کر وہاں موجود ذمہ داران جمعیتہ سے ملاقات کی گئی اور انہیں مہم کا پیغام پہنچایا گیا۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کے مرکزی دفتر پہنچ کر وہاں موجود ذمہ داران سے ملاقاتیں کی گئی ۔مفتی محمد مکرم صاحب (امام، مسجد فتح پوری)سے ملاقاتیں کی گئی اور انہیں بھی مہم کا پیغام پہنچایا گیا۔تبلیغی جماعت دہلی مرکز کے اطراف بھی لوگوں سے مل کر حالات کے پس منظر میں ایمان، استقامت اور اتحاد پر مشتمل فولڈر س اور اس کا پیغام پہنچایا گیا۔
مہاراشٹر میں اکولہ ، پونہ، ممبئی، اورنگ آباد، ناندیڑ، جالنہ، جلگاؤں، ناگپور، وردھا، ایوت محل، بلڈانہ ، سولاپور، نالاسوپارہ، کرلا، میراروڈ،تھانہ اور اترپردیش میں لکھنؤ، گونڈا،الہٰ آباد، اعظم گڑھ، پرتاپ گڑھ ، پہرائچ، سہارنپور اسی طرح تملناڈومیں تریچی، مدراس، کوئمبتور، مدورائی اور ویسٹ بنگال میں مالدہ، کلکتہ، چابدانی، اور راجستھان میں گنگاپور ، سوائی مادھوپور، جےپور، باراں، اور پنجاب میں مالیرکوٹلہ ، مدھیہ پردیش میں اجین ، اندور، بھوپال، اور گجرات میں سورت، احمدآباد، موڈاسہ، واپی، وڑودرا، اور تلنگانہ میں حیدرآباد ان شہروں اور ان کے مضافات میں وحدت اسلامی نے زمینی سطح پر لوگوں سے رابطے پیدا کئے اور انہیں حالات سے آگاہ کیا اور حل کے طور پر ایمان ، استقامت اور اتحاد کی قوت سے موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔
اسی طرح خواتین نے بھی اپنے حلقوں میں کل ہند سطح پر اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی ادا کیا۔ یوپی، مہاراشٹر، تلنگانہ، راجستھان ، تملناڈو، کیرالہ، ویسٹ بنگال اور گجرات جہاں جہاں کام ہے وہاں کالجس میں، اسکولس میں ، ٹیوشن کلاسس اور محلوں میں ، مساجد میں ، ڈاکٹرس، انجینئرس، وکلاء، معلمات و طالبات میں مذکورہ مہم کے پیغام کو عام کیا۔ منجملہ لاکھوں بندگانِ توحید تک اس اہم پیغام کو پہنچایا گیا ۔ وحدت اسلامی کے کل ہند امیر حضرت مولانا عطاء الرحمٰن وجدیؔ نےفرمایا کہ یہ عشرہ بھر کی مہم نہیں بلکہ زندگی بھر کا کام ہے اور مرتے دم تک اس کام کو کرتے رہنا ہے اور دعاء فرمائی کہ ’’ اللہ تعالیٰ اس مہم کے مقصد کو پورا فرمائے اور ملک میں ہمیں عزت و وقار کی زندگی عطا فرمائے۔‘‘ (آمین)