Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 20, 2018

جونپور۔7 عدد ٹرک مع جانور گرفتار۔

جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . 
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے سیوئی نالا بازار کے قریب جمعرات کی الصبح مخبر کی اطلاع پر پولیس نے غازی پور سے اٹاوہ جارہی ٹرکوں کے قافلے کو روک لیا۔ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک میں ضرورت سے زیادہ بھینس اور اس کے بچے لادے گئے تھے۔پولیس نے سبھی ٹرکوں کو قصبہ میں لیتے ہوئے  جانوروں کو حفاظت کیلئے اتاروا لیا۔پولیس نے سبھی ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق سیدپور غازی سے سات ٹرک بھینس اور بچے لاد کر اٹاوہ جا رہا تھا۔سبھی ٹرک کے معیار سے زیادہ اشیاء کی طرح مویشیوں کو لادا گیا تھا جس سے سبھی چیخ رہے تھے۔ٹرکوں کے قافلے کو دیکھتے ہی مخبر نے پولیس کو اطلاع دیا جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور تھانہ انچارج پورو کمار سنگھ، چوکی انچارج سنتوش کمار سنگھ مع فورس مذکورہ بازار کے قریب شاہراہ پر بیرکیڈنگ لگا کر ٹرکوں کو روک لیا۔ٹرکوں کی تلاشی لی گئی تو اس کل77بھینس اور48بچے لدے ہوئے برآمد ہوئے۔حالانکہ ڈرائیور مویشیوں کو تجارت کے سلسلے سے اٹاوہ لے جانے کی بات کر رہے تھے لیکن وہ پولیس کا ضروری کاغذات نہیں دکھا سکے جس پر پولیس نے سبھی ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر سبھی مویشیوں کو تھانے کے قریب اتار لیا گیا۔پوچھ گچھ میں انھوں نے اپنا نام پرویز عالم رہائشی تھانہ فتح آباد ضلع آگرہ، عرفان رہائشی تھانہ مکھن پور ضلع فیروز آباد، جوالا پرساد، سنتوش کمار، برجیش، اومکار تھانہ بیور ضلع مین پوری، چندرسین تھانہ سکندرآباد بلند شہرکے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔