Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 20, 2018

پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک باسکٹ بال مقابلہ اس بار محمد حسن پی جی کالج میں۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک یونیورسٹی باسکٹ بال مقابلہ شہر کے محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے میدان میں 25 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ دو روز ہ اس مقابلے میں نصف درجن ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایک پرائیویٹ کالج کو اس کی ذمہ داری یونیورسٹی نے دیا ہے۔ اس سے قبل ٹی ڈی کالج کے میدان میں یہ میچ منعقد ہوتا تھا۔ ٹی ڈی کالج کو یہ ذمہ داری نہیں دینے کو لیکر افواہوں کا بازار گرم ہے۔
یونیورسٹی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق گزشتہ 13 ستمبر کو آنجہانی اوما ناتھ سنگھ کی برسی کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آئے ہوئے تھے۔ اس پروگرام میں تمام قدآوروں کو مدعو گیا تھا لیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دعوت دینا تو دور کی بات انہیں پوچھا تک نہیں گیا جس سے ناراض ہو کر وائس چانسلر نے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک یونیورسٹی باسکٹ بال مقابلہ کی ذمہ داری ٹی ڈی کالج کو نہ دیکر شہر کے محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کو سونپ دیا ہے۔ نئی ذمہ داری ملتے ہی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے باسکٹ بال کے نیے گراؤنڈ کی تعمیر کرانے کے ساتھ ساتھ لائٹ کا مکمل بندوبست کرا دیا ہے ساتھ ہی ٹیموں کو رکنے اور کھانے پینے سمیت دیگر بندوبست کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔

صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔