Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 20, 2018

جونپور،دن دہاڑے رہزنی۔خاتون سے ایک لاکھ کی لوٹ

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کوتوالی حلقہ کے سدبھاؤنا پل موڑ پر سر راہ جمعرات کی دوپہر موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے بینک سے پیسہ نکال کر گھر جا رہی ایک خاتون پر کیمیکل پھینک کر روپیوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق کیرارکوٹ محلہ رہائشی سیما گوسوامی اہلیہ سورج جمعرات کی دوپہر میں شاہی پل واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے ضرورت کیلئے ایک لاکھ روپے اپنے شوہر کے ساتھ نکالا۔پیسہ لیکر دونوں گھر جانے کیلئے نکلے اور شوہر سورج کسی کام سے چہارسو چلا گیا۔خاتون روپیوں سے بھرا بیگ لیکر پیدل ہی اپنے گھر کی طرف جانے لگی اور جیسے ہی مذکورہ موڑ پر پہنچی پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے خاتون پر کوئی کیمیکل پھینک دیا جس سے وہ تڑپنے لگی۔اس دوران وہ روپیوں سے بھرا بیگ لیکر فرار ہو گئے۔خاتون کے شور مچانے پر جمع ہوئے راہگیروں نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ سمیت پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کرتے ہوئے بینک اور دیگر سی سی ٹی وی کی مدد سے بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔