Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

جونپور۔ایم ایچ پی جی کالج میں باسکٹ بال کے ٹورنامنٹ کا افتتاح۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شہر کے محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدپوروانچل یونیورسٹی سے منسلک کالجوں کے باسکٹ بال مقابلہ کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے شاہ گنج ایم ایل اے شلیندر یادو للئی نے کہا کہ کھلاڑی اپنے کھیل کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھے،ان کی محنت ہی پوروانچل یونیورسٹی کو الگ پہچان دلائے گی۔اس کھیل میں شامل کھلاڑی خود اپنے کھیل کے دم پر اپنے کنبہ کے ساتھ کالج،یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں۔
پروگرام کو فیتا کاٹ کر افتتاح کرنے کے بعد انھوں نے کھلاڑیوں کا تعارف حاصل کرتے ہوئے کہا کہ باسکٹ بال کے مقابلہ کھیل سے تعلیمی صلاحیت کے ساتھ دماغ بھی ترقی کرتاہے۔انھوں نے کھلاڑیوں کو بہتر مستقبل کی مبارکباد پیش کی۔واضع ہو کہ محمد حسن کالج میں منعقد باسکٹ بال مقابلہ میں یونیورسٹی سے منسلک درجنوں کالجوں کے تقریباً300کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹرعبدالقادر خان، وریندر وکرم یادو، حسام الدین شاہ، ابھیشیک یادو، دھرمیندر مشرا،شرون جیسوال، نظام الدین انصاری، راہل ترپاٹھی، سندیپ وشوکرما، کرشن کمار یادو، پریتم یادو، راکیش یادو، ساجد علیم، الماس صدیقی، دیپک جیسوال، ونود یادوسمیت سینکڑوں طالب علم طالبات موجود رہے۔