Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

جونپور۔نابالغ لڑکی سے شادی کی سازش پولیس نے نوجوان کو کیا گرفتار۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سنگرامؤ تھانہ پولیس نے گزشتہ دیر شام ایک نوجوان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ درجہ5کی ایک نابالغ طالبہ کو بہلا کر مندر میں شادی کرنے جا رہا تھا۔پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج طالبہ کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔عاشقی کے اس عجیب کارنامے کی پورے علاقہ میں افواہوں کا بازار گرم رہا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں رہائشی نابالغ طالبہ کے والد نے تھانہ انچارج کو تحریر دیکر الزام لگایا کہ وہ اپنے کنبہ کے ممبران کے ساتھ گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے گئے تھے،گھر پر اس کی درجہ 5میں پڑھنے والی نابالغ لڑکی موجود تھی۔گھر میں نابالغ کو تنہا دیکھ بدلاپور تھانہ حلقہ کے کھجرن گاؤں رہائشی لوکش ولد لالجی اس کے گھر پہنچا اور بیٹی کو عشق کے جال میں پھنسا کر شادی کا جھانسا دیکر لیکر فرار ہو گیا۔شادی سے واپس لوٹنے پر بیٹی کو غیر حاضر پاکر تفتیش کرنے پر مذکورہ باتوں کا علم ہوا تو اس نے پولیس کو معلومات دی۔پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم نوجوان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تلاش شروع کیا۔دیر شام مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم نوجوان نابالغ کو لیکر علاقہ کے ایک مندر میں شادی کرنے کیلئے جا رہا ہے جس پر پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے خاتون پولیس کے ساتھ مندر پہنچ کر دونوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے نابالغ لڑکی کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج ملزم نوجوان کے خلاف کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔