Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

جونپور۔یونین الیکشن کو لیکر ٹی ڈی کالج کے طلباء کا احتجاج۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے ٹی ڈی کالج میں طلبہ یونین کے انتخاب کو لیکر سبھی طلبہ یونین کے لیڈران اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں۔منگل کے روز لیڈران نے کالج میں طلبہ یونین کے انتخاب کرانے کیلئے سبھی طالب علموں کی رائے حاصل کرنے کیلئے دستخط مہم کا آغاز کیا جس میں کالج کے سینکڑوں طالب علموں و طالبات کے ہجوم نے حصہ لیا۔اس مہم میں کالج کے گیٹ پر پورے دن طالب علموں کی بھیڑ لگی رہی۔
اس دوران طلبہ یونین کے لیڈران نے کہا کہ طلبہ یونین کا انتخاب سیاست کا پہلا اسکول ہے۔طالب علم اپنے حق کیلئے روز احتجاج کر رہے ہیں لیکن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ونود کمار سنگھ پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ جلد انتخاب کی تاریخ کا اعلان انتظامیہ نہیں کرتا تو طالب علم بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی زمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔اس موقع پر سچن سنگھ، وشال سنگھ، انجلی اپادھیائے، ارپت سنگھ، کنور راجدیپ سنگھ، شیوم سنگھ گوڑا، ستیم ترپاٹھی، دھیرج سنگھ، اوم، روہن، ہرشت سنگھ، ابھیشیک رائے،اوکاش سنگھ،کوتک اپادھیائے،ابھشیک،اتل سنگھ،سنجے سونکر،شکھر دیویدی سمیت درجنوں طالب علم لیڈر موجود رہے۔