Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 25, 2018

بیوپار منڈل کے صوبائی نائب صدر اندر بھان سنگھ اندو کی پریس کانفرنس

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مرکز کی مودی حکومت نے صرف کاروباریوں دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ تاجر طبقہ اپنے دستاویز کو صحیح کرانے کیلئے صرف سی اے کے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں تاجر طبقہ اس کا جواب دے گا۔ روزانہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پڑوسی ممالک میں یہ کافی کم قیمت پر مل رہاہے۔ نوٹ بندی سے ہوئی اموات کی حکومت کی کامیابی ہے اور جی ایس ٹی کے زریعے روزانہ بیوپاریوں کا استحصال کیا جا رہا جس کو لیکر بیوپار منڈل آئندہ28ستمبر کو ضلع بند کرے گا۔مذکورہ باتیں تجارت بیوپار منڈل کے صوبائی نائب صدر اندربھان سنگھ اندو نے شہر کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کے تحت شرح میں جیل اور جرمانہ میں ترمیم کیا جانا چاہیے، جی ایس ٹی میں 5 فیصد اور 16 فیصد کی شرح ہو اورجرمانہ 10ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے،ساتھ ہی جیل کا قانون ختم ہو۔انھوں نے کہا کہ یوپی میں رجسٹرڈ تاجروں کو10 لاکھ حادثاتی بیمہ اور تاجروں کو ٹیکس کلکٹر کے طور پر پنشن دیا جائے، منڈی فیس پورے ملک میں ختم کیا جائے، آن لائن ٹریڈنگ کا انتظام ختم ہونا چاہئے، انکم ٹیکس میں چھوٹ 5 لاکھ اور سیکشن 80C کے تحت 1.5 لاکھ سے2.5لاکھ تک چھوٹ دیا جائے، ملک میں پتھر اور لکڑی پر نافذ جنگل محکمہ ٹیکس کو ختم کیا جائے، فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے لئے سزا زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو۔ موجودہ حالات کے مطابق خردہ قانون کے مطابق دوبارہ طے کیا جائے اور کھانے اور ضروری سامان کو وعدہ قانون سے باہر کیا جائے۔مذکورہ قانون بیوپاریوں کے حق میں نہیں ہے جس کو لیکر بیوپار منڈل آئندہ28ستمبر کو ضلع کو پوری طرح سے بند کرا کر اپنا احتجاج درج کرائے گی۔اس موقع پر عارف حبیب،شکیل احمد سمیت دیگر لوگ موجو درہے۔