Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 19, 2018

جونپور۔جلوس و مجالس کا انعقاد۔

جونپور (نامہ نگار)آٹھ محرم کو ضلع کے تمام علاقوں میں مجالسوں اور جلوس کا انعقاد ہوا۔ شہر کا تاریخی آٹھ محرم کا جلوس اپنے روایتی انداز میں محلہ نصیب خاں منڈی واقع امام باڑہ ناظم علی خاں سے اٹھا جوشاہی اٹالا مسجد واقع امام باڑہ شیخ الطاف حسین پر پہنچ کر اختتام ہوا۔
گوالیر سے آئے مشہور سائنس داں ذاکر ڈاکٹر کلب رضا نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں امام حسینؓ کا غم اس وقت منایا جا رہا ہے. امام حسین نے اس وقت کے سب سے بڑے دہشت گرد کے خلاف آواز اٹھا کر نہ صرف اپنا بھرا پورا خاندان قربان کر دیا بلکہ آج جو اسلام زندہ ہے وہ ان کی شہادت کے دم پر ہی ہے۔ آج جس طرح سے پوری دنیا میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ضرورت ہے اسے بھی ہم سب مل کر اکھاڑ پھینکنے میں ملک کی مدد کریں تبھی امام حسینؓ کو سچی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کربلا میں جس طرح سے حضرت امام حسینؓ نے اپنے چھ ماہ کے بچے جناب علی اصغر کی شہادت پیش کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ جس کے بعد انجمن حسینیہ بلوا گھاٹ کی قیادت میں شبیہ علم ذوالجناح اور گہوارہ علی اصغر برآمد ہوااور شہر کی تمام انجمنیں نوحہ ماتم کرنے لگی۔ جلوس اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہواشاہی اٹالا مسجد تک پہنچا، یہاں امام باڑہ شیخ الطاف حسین سے تربت کو نکال کر گہوارہ علی اصغر اور ذوالجناح سے ملایا گیا۔یہاں جلوس کی نظامت پرویز حسن نے کیا۔ جلوس دوبارہ امام باڑہ ناظم علی خاں جاکر اختتام ہوا۔ جلوس میں ڈاکٹر مہر عباس، شعیب احمد، حاجی ظفر عباس، عزاداری کونسل کے صدر تحسین شاہد، حاجی اصغر حسین زیدی، حیدرمہدی، باقر مرزا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ اس دوران سیکورٹی کے نظام کے پیش نظر سٹی مجسٹریٹ،سی او سٹی نپیندر کمار، شہر کوتوال ونے پرکاش سنگھ سمیت تمام چوکی انچارج اور پولیس فورس تعینات رہی۔