Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 13, 2018

طارق فتح کو دہلی یونیورسٹی میں بلانا افسوس ناک۔

طارق فتح جیسے نفرت پھیلانے والے پاکستانی کو دہلی یونیورسٹی میں لکچرکیلئے بلانا شرمناک۔
  ظفرالاسلام خان۔
. . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
 September 13, 2018  صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھگوڑے پاکستانی طارق فتح کو دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج میں اسلام کا بھارتی کرن کے عنوان پربروز جمعرات(آج) تقریر کے لئے بلایاجانا ایک افسوس ناک بات ہے ۔ یہ لکچر آر ایس ایس کی ایک تنظیم انڈیا پالیسی فاؤنڈیشن منعقد کرا رہی ہے اور اس کی صدارت فیروز بخت احمدچانسلرمولاناآزادقومی یونی ورسٹی،حیدرآباد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ طارق فتح جیسے کھلے ہوئے دشمن اسلام کو نفرت پھیلانے کے لئے پلیٹ فارم دینا ایک شرمناک واقعہ ہے جبکہ ایسے شخص کا ہندوستان میں داخلہ ہی ممنوع ہونا چاہئے۔ جھوٹ اور افترا پر مبنی اس کی تقریریں اور تحریریں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلاتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ مذکورہ جلسے کی صدارت قبول کرکے فیروز بخت نے اپنے شاندار ماضی کو داغدار بنالیا ہے۔ اس داغ کو مٹانے میں انھیں برسوں لگ جائیں گے۔ یادرہے کہ یہ پروگرام (آج) 4 بجے ہنس راج کالج نارتھ کیمپس دہلی میں منعقد ہوا۔