Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 13, 2018

ندیم جاوید کی رہائش گاہ پولیس چھاونی میں تبدیل۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
وزیر اعلیٰ کو کالا جھنڈا دکھانے کا کانگریسیوں کا منصوبہ فیل۔
دوپہر تک رہے نظر بند کانگریسی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
وزیر اعلی کی آمد پر شہر کے محلہ سکھی پو ر میں واقع سابق ایم ایل اے ندیم جاوید کی رہائش گاہ پوری طرح سے چھاونی میں تبدیل رہی اور گھر کی چہار دیوادی سے ہی بی جے پی اور وزیرا علی کے خلاف کانگریسی کا رکنان نعری بازی کر تے رہے اور باہر درجنوں پولیس کے جوان رہائش گاہ کا محاصر کر نے کے لئے جمع تھے۔اور یوتھ کا نگریس کے ذریعہ وزیرا علی آدیتہ ناتھ یو گی کو کا لاجھنڈا دکھانے کاپورامنصو بہ فلاپ ہو گیا پولیس نے دو پہر تک سابق ایم ایل اے کی رہائش گاہ کو نظر بند کر رکھا تھا۔واضح ہو کہ شہر کے ٹی ڈی کالج میں وزیر اعلی کی آمد پر یوتھ کانگریس کے کارکنان نے کا لاجھنڈا دکھانے کا منصو بہ بنا یا تھا منصوبہ کے تحت صبح ۸ بجے سے ہی سابق ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر سیکڑوں کا نگریسی کا رکنان جمع ہو گئے یہاں سے جلوس کی شکل میں ٹی ڈی کالج جانے کی تیاری چل ہی رہی تھی کی اس کی اطلاع انتظامیہ کو ہو گئی تو اچانک سی او شہر، کوتوال اور پولیس کے جوان مع فورس پہنچ گئے اور پوری رہائش گاہ کو پوری طرح سے محاصرہ میں کر لیا۔یوتھ کانگریس کارکنان نے کئی بار رہائش گاہ سے نکلنے کی کوشش کیا لیکن پولیس کے سامنے ناکام رہے اور دوپہرمیں ایک بجے کے بعد کانگریسیوں کو نظر بندی سے آزادی حاصل ہو ئی۔اس موقع پر یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ، شبلی احمد، نیرج رائے، جے منگل یا دو، بنٹی سنگھ،ساجد، سریندر شرما، ببلو گپتا، نونیت سنگھ، فہیم احمد سمیت سیکڑوں کا رکنان مو جود رہے۔