Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 13, 2018

جونپور جلسہُ شہادت" عمر فاروق" کا انعقاد

اتر پردیش ۔جون پور (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صحابہ کمیٹی کی زیر قیادت گزشتہ رات بعد نماز عشاء شاہی اٹالہ مسجد کے وسیع ترین صحن میں جلسہ شہادت عمر فاروق ؓ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت سابق سماج وادی ایم ایل اے حاجی افظال احمد خان نے اور نظامت کانگریسی لیڈر نیاز طاہر شیخو نے کیا۔جلسہ کا آغازقاری، حافظ محمد سلیم استاذ مدرسہ قر آنیہ گو پالا پور شہری کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔  نعت نبی ؐ کا نظرانہ عبدالرحمان نے پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مولانا عبداللہ سلفی نے کہا کہ یکم محرم کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓ کو ابو لولے منجوسی نے شہید کر دیا تھا۔خلیفہ ثانی کے بارے میں آپ ؐ نے کہا تھا کہ اگر میرے بعد دنیا میں کو ئی نبی ہو تا تو وہ عمر فاروق ؓ ہو تے۔مولانا نے کہا کہ حضرت عمر فارق کے عدل کی مثال قیامت تک دی جاتی رہے گی ان کے دور میں بکریاں بھی کسی دوسرے کے کھیت میں جاکر نہیں چر تی تھیں ان کے عدل کی مثال دنیا پیش نہیں کر سکتی وہ ایسے بادشاہ تھے جو رات کی تاریکیوں میں اپنی رعایہ کے مسائل کو جاننے کے لیئے گشت کیا کر تے تھے حضرت عمر فاروق ؓ ایسے خلیفہ تھے جن کی خط کو دریا ئے نیل میں ڈالنے سے دریا آج تک رواں دواں ہے اسی لئے تو آنجہانی مہا تما گاندھی نے ان کی حکومت کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا تھا کہ ہندستان میں عمر فاروقؓ کی طرز پر حکومت چلا یا جائے۔جامعہ حسینیہ لا ل دروازہ کے استاذ مو لانا وسیم احمد شیروا نی نے کہاکہ صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہ کا اجماعی فیصلہ امت کے لئے عین سنت قرار پائے گا اور حدیث مبارکہ کی وہی تفصیل قابل اعتبار ہوگی جو صحابہ کرام ؓ نے امت تک پہنچا یا ہے صحابہ کرام کے اتفاقی فیصلہ کے مقابل میں کو ئی حدیث پیش کی جاتی ہے تو ہم یہ کہیں گے کہ وہ حدیث منسوخ ہے حدیث کا وہ مطلب جو آج کی دنیا سمجھ رہی ہے غلط ہے کیونکہ منشاء رسول ؐ کو ہم سے زیادہ صحابہ کرام سمجھتے تھے۔۔اس کے علاوہ مولانا مرتضی مدنی و دیگر علماء اکرام نے بھی خطاب کیا۔اس مو قع پر انورلحق گڈو، مظہر آصف، رخسار احمد، علیم صدیقی، ڈاکٹر شکیل صدیقی، لال محمد راعینی، ڈاکٹر حسین ببلو، شکیل منصوری، کمال الدین انصاری، ڈاکٹر طفیل، حاجی عظمت، نعمان خان، حفیظ شاہ، فیروز پپو، ظفر مسعود خان،ا چھو رکن نگر پالیکا پریشد، ارشاد منصوری،کمال اعظمی، انیس احمد، حاجی عبدالاحدمنے جاوید محمود، عبید خان، بلال احمد، طابش چھوٹو،ا نصار جو نپوری، امجد، عظیم جونپوری وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔