Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 13, 2018

جونپور۔وزیر اعلیٰ نے اسٹیٹ میڈیکل کالج کا نام کیا تبدیل۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ریاستی میڈیکل کالج کا نام تبدیل۔
سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے نام سے میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا اعلان۔
. . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انجہانی اماناتھ سنگھ کی برسی کے موقع پر شہر کے ٹی ڈی کالج میں منعقد پروگرام میں بھی صوبے میں نام بدلنے کے سلسلے کو بدستور جاری رکھا اور سابقہ حکومت کے دوران سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے زریعے ضلع کو ریاستی میڈیکل کالج کے طور پر دیے گئے تحفہ پر نام بدلنے کی مہر لگاتے ہوئے ریاستی میڈیکل کالج کے نام کو اماناتھ سنگھ میڈیکل کالج کرنے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ صوبے میں جب سے بھاجپا کی حکومت آئی ہے سابقہ حکومت میں کھلے عام ہو رہی بدعنوانی پر لگام لگ گیا ہے اور سبھی کام پوری پاکیزگی کے ساتھ ہو رہا ہے۔انھوں نے اماناتھ سنگھ کی فوٹو پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم انجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر ایک میڈیکل یونیورسٹی کی تعمیر کرا کر سبھی میڈیکل کالجوں کو منسلک کیا جائے گا۔اس دوران انھوں نے شہر سے ملحق صدیق پور میں سابقہ حکومت کے دور اقتدار میں تعمیر ہو رہے ریاستی میڈیکل کالج کے نام کو بدل کر اماناتھ سنگھ میڈیکل کالج رکھنے کا منچ سے اعلان کیا۔