Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 13, 2018

جونپور دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو دیکھائے گئے کالے جھنڈے۔

جون پور  اتر پردیش (معراج احمد نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شہر کے ٹی ڈی کالج میں منعقد آنجہانی اماناتھ سنگھ کی برسی میں شریک ہونے پہنچے صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے قافلے کو سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر نے سیاہ جھنڈہ دکھانے کی کوشش کی۔وزیر اعلی کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہی نوجوان لیڈر رجنیش مشرا شاہراہ پر واقع ایک اسپتال کی دیوار پر چڑھ کر سیاہ جھنڈہ دکھانا شروع کر دیا جس سے انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پکڑ کر پٹائی شروع کر دی اور گرفتار کرلیا۔
واضح ہو کہ صوبے کے سابق وزیر انجہانی اماناتھ سنگھ کی 24ویں برسی میں جمعرات کے روز شریک ہونے پہنچے صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پروگرام کے اختتام کے بعد جیسے ہی پولیس لائن واقع ہیلی پیڈ پر جانے کیلئے قافلے کے ساتھ نکلے ہی تھے کہ شاہراہ پر واقع ایک اسپتال کی دیوار پر سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر رجنیش مشرا نے چڑھ کر سیاہ جھنڈہ دکھانا شروع کر دیا۔سماجوادی پارٹی کارکن کے زریعے جیسے ہی وزیر اعلی کو سیاہ جھنڈہ دکھانا شروع کیا گیا انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی۔ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوراً مستعدی دکھاتے ہوئے کارکن کو پکڑ کر پٹائی شروع کر دی اور گرفتار کر لیا۔خبر لکھے جانے تک پولیس گرفتار ہوئے لیڈر کے خلاف کاروائی میں مصروف ہے۔