Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 13, 2018

جونپور ، وزیر اعلیٰ یوگی کا دورہ۔

جون پور اتر پریش (معراج احمد)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
وزیر اعلیٰ کی کانگریس و ایس پی پر تنقید۔
ملک ذات و مذہب سے نہیں رام راج سے چلے گا
یوگی ادیتہ ناتھ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوتے کہا کہ مذہب،برادری اور غریبی ہٹانے کی بات کرنے والے یہ سمجھ لیں کہ ذات،مذہب اورسماجواد سے ملک نہیں بلکہ رام راج سے چلے گا۔پورے ملک میں بھاجپا حکومت تاریخی کام کو انجام دے رہی ہے لیکن بھاجپا کی اکثیرت سے مایوس اپوزیشن کی پارٹیاں نئے نئے جملے کا استعمال کر رہی ہے۔سابقہ حکومت کے دوران پورے صوبے میں شرپسندوں کی غنڈہ گردی عروج پر تھی لیکن بھاجپا حکومت کے آتے ہی صوبے میں امن  و امان قائم ہو گیا۔مذکورہ باتیں انھوں نے شہر کے ٹی ڈی کالج کے میدان میں منعقد انجہانی اماناتھ سنگھ کی 24ویں برسی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انھوں نے کہا کہ محض تقریروں سے نہیں بلکہ کام کے دم پر ہی تبدیلی ممکن ہے۔شہید اماناتھ سنگھ اسی خیال سے تعلق رکھتے تھے اور حکومت اور شرپسندوں کے خلاف سڑک پر اترے اور شہید ہو گئے۔انجہانی اماناتھ سنگھ نے اپنے لئے نہیں بلکہ سماج کے حق کیلئے اپنی شہادت دی جو خود میں ایک مثال ہے۔انھوں نے ملک میں چل رہے صفائی مہم کے تحت بتایا کہ 2اکتوبر 2018سے آئندہ 2اکتوبر 2020تک صوبے میں صفائی مہم چلایا جائے گا جس سے ملک صاف ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ 2017میں ہماری حکومت نے اس مہم کو نئی توانائی اور مشن کے تحت ملک کو صاف رکھنے کی مہم کو چلایا۔انھوں نے کہا کہ صفائی مہم کا نتیجہ رہا کہ گورکھپور کے بی آر ڈی کالج میں ہر سال400مریض آتے تھے جس میں 100مریض موت کی آغوش میں چلے جاتے تھے لیکن اس سال محض80مریض داخل ہوئے جس میں صرف 6کو ہی بچانے میں ڈاکٹر کامیاب نہیں ہو سکے۔انھوں نے بھاجپا حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم انجہانی راجیو گاندھی نے کھلے منچ سے کہا تھا کہ مرکز سے عوام کیلئے ایک روپیہ بھیجا جاتا ہے لیکن محض10پیسہ ہی عوام تک پہنچتا ہے،یہ سابقہ حکومت کی ناکامی کے ثبوت تھے لیکن بھاجپا حکومت میں جس پیسے کو مستحقین تک بھیجا جاتا ہے وہ پورا پہنچتا ہے۔