Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 26, 2018

جونپور۔پرائیویٹ اسپتال میں ہنگامہ۔معاملہ ایکسپائری ڈیٹ کی دوا کو لیکر ہوا۔

جونپور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہگنج ۔ایکسپائری دوا کو استعمال کرانے سے حاملہ عورت کا حمل ضائع ہوا۔ یہ الزام لگا تے ہو ئے اہل خانہ نے ایک پرائیوٹ اسپتال میں جم کر ہنگامہ آرائی کیا۔واقعہ کے بعد پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ کو رفع دفع کرا یا۔متاثرہ اہل خانہ کی تحر یر پر پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقامی قصبہ کے مغربی کوڑیا پکا پوکھرا محلہ واقع ایک پرائیویٹ نرسنگ میں تھا نہ حلقہ سرپتہاں کے گیر واہ گاؤں کے رہنے والے دھر میندر پانڈے کی اہلیہ سیما 30 کا حاملہ ہو نے کے بعد علاج چل رہا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں کے ذریعہ دی گئی دواؤں کااستعمال سیما کر تی رہی کہ اسی دوران صبح میں سیما کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو اہل خانہ سیما کو علاج کے لئے مذکورہ نرسنگ ہوم لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا حمل ضائع ہو جانے کی اطلاع دیتے ہو ئیے اس کو بھرتی کر لیا۔وہیں اہل خانہ ماضی میں ڈاکٹروں کے ذریعہ دی گئی دواؤں کو واپس کر نے کے لئے نر سنگ ہوم کے میڈیکل اسٹور پر گئے او ر ایکسپائری دواؤں پر جب اہل خانہ کی نظر پڑی تو حمل ضائع ہو نے کی وجہ ایکسپائری دواؤں کو مان کر ہنگامہ آرائی کر نے لگے۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے ہنگامہ آرائی کر نے والوں کو سمجھا کر معاملہ کو رفع دفع کرا یا اور تحریر ملنے پر کاروا ئی کی یقین دہانی کرا یا۔متاثر اہل خانہ نے ڈاکٹروں کے خلاف تحریر دیا ہے پولس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔