Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 18, 2018

جونپور ۔اسکول وین گڈھے میں پلٹی۔کئی بچے زخمی۔

جون پور  اتر پردیش ۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے نبھاپور گاؤں کے قریب منگل کی صبح ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک اسکول وین سڑک کنارے واقع کھڈ میں پلٹ جانے سے دو بچے زخمی ہو گئے وہیں دیگر بچوں کو معمولی چوٹیں آئی۔اسکول وین کے پلٹتے ہی گاؤں میں افرا تفری مچ گئی اور چیخ وپکار کی آواز سن کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر سبھی بچوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔اطلاع ملتے ہی بچوں کے لواحقین سمیت اسکول انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کوعلاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بتاتے ہیں کہ قصبہ کے جنگھئی روڈ پر واقع کانوینٹ اسکول کی وین منگل کی صبح درجن بھر بچوں کو لے کر نبھاپور کے آگے بچوں کو لینے گئی تھی۔لوٹتے وقت گاؤں کے قریب وین ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب وین بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڈمیں پلٹ گئی۔ بچو کے چیخنے کی آواز سن کر گاؤں میں افرا تفری مچ گئی اوردیہی موقع پرپہنچ کر پلٹی ہوئی اسکول وین کو اٹھا کر بچوں کو باہر نکالا۔حادثہ میں وین میں سوار نبھا پور رہائشی پریتی تیواری 11بنت رتیش تیواری اور ریا یادو 12بنت رماشنکر یادو شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جبکہ دیگر بچوں کو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرایا گیا۔ڈرائیور کی لاپرواہی سے بچوں کے لواحقین میں غم و غصہ ہے۔