Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 18, 2018

جونپور۔ضلع میں یوم تحصیل کا انعقاد۔

جون پور۔  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں منگل کے روز یوم تحصیل کا انعقاد سبھی تحصیلوں میں کیا گیا۔ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں جہاں کیراکت تحصیل میں یوم تحصیل کے دوران فریادیوں نے اپنے مسائل سنائے وہیں دیگر تحصیلوں میں سی آر او،اے ڈی ایم اورایس ڈی ایم کی موجود گی میں فریادیوں نے اپنی پریشانیوں کے تصفیہ کیلئے درخواست دیکر انصاف کی فریاد کی۔
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں کیراکت تحصیل آڈیٹوریم میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر زمین تنازعہ، راستہ متعلق، رہائش، راشن کارڈ جیسے تنازعات کی شکایات موصول ہوئی جس پر ڈی ایم نے متعلق افسر کو فوری تصفیہ کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے ریونیو محکمہ کے زیادہ شکایت موصول ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور مسائل کے تصفیہ کی ہدایت دی۔یوم تحصیل کے دوران 187 شکایتی درخواست موصول ہوئے جس میں موقع پر 8 معاملوں کا تصفیہ کیا گیا باقی درخواست کو متعلق محکموں کے افسران کو دستیاب کراتے ہوئے وقت کی حد میں تصفیہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس موقع پرپولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، ایس ڈی ایم کیراکت چندریش سنگھ، تحصیلدار، سی او، پروجیکٹ ڈائریکٹر اروند سنگھ، ضلع پروگرام افسر گووند دیال یادو سمیت دیگر افسران موجود رہے۔
اسی سلسلے میں مڑیاہوں تحصیل احاطے میں ایس ڈی ایم موتی لال یادو کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 128 شکایتی درخواست موصول ہوئے جس میں موقع پر 12 معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر شکایات کو وقت کی حد میں معیار کے مطابق تصفیہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
مچھلی شہر تحصیل آڈیٹوریم میں ایس ڈی ایم جے این سچان کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 101شکایات موصول ہوئی۔اس دوران افسران نے 7معاملوں کا موقع پر ہی تصفیہ کراتے ہوئے دیگر معاملوں کو متعلق محکمہ کو دستیاب کراتے ہوئے جلد معیار کے مطابق تصفیہ کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران سی او اودھیش کمار،تحصیلدار کوشلیش کمار مشرا سمیت دیگر افسران موجود رہے۔