Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 18, 2018

جونپور۔الیکٹرانک میڈیا کے صحافی پر حملہ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جونپور شہر کوتوالی حلقہ کے بیگم گنج محلہ کے رہنے والے اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی عارف حسینی کے گھر پر لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر نصف درجن بدمعاشوں نے مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔شور شرابہ سن کر کے محلہ کے لوگ موقع پر پہنچے لیکن تب تک بدمعاش فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تحقیق کے بعدایک ملزم کو حراست میں لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ محلہ میں گزشتہ دیر رات نشہ خور قسم کے نوجوان عارف حسینی کے گھر کے نزدیک گانجہ پی رہے تھے جس کولے کر عارف حسینی نے اعتراض جتا تے ہو ئے نشہ خورون کو موقع سے بھگا دیا تھا۔ اسی بات سے ناراض ہو کر گزشتہ روز دیر رات لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر بدمعاش نے عارف حسینی کے گھر پر حملہ کر کے مارپیٹ کر نے لکے۔ صحافی کے ذریعہ شور مچانے پر محلہ کے لوگ دوڑے لیکن تب تک بدمعاش فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثر صحافی نے دو نامزد اور تین نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرا یا ہے۔