Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 19, 2018

جونپور۔امر سنگھ کا اکھیلیش یادو پر طنز۔

جونپور  اتر پردیش۔(نامہ نگار)
صدائے وقت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجیہ سبھا ممبرامر سنگھ نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کواور جس ماضی کے ورق کو میں پھاڑ چکا ہوں کیوں بار بار اسے مجھے یاد کرایا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو کی پڑھائی کے لئے میں آسٹریلیا گیا، اسے ٹکٹ دلایا اور پارٹی کا صدر بنایا۔ اکھلیش کی فطرت ڈنک مارنا ہے اور میری فطرت ہر کسی کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھناہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے شہر کے ٹی ڈی کالج میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی سگا نہیں جس کو اکھلیش نے ٹھگا نہیں ہے۔جب تک پارٹی میں رام گوپال جیسے لوگ رہیں گے پھوٹ پڑتی رہے گی۔انہوں نے کہا سماجوادی پارٹی لوگوں کو الگ کرنے کی سیاست کرتی ہے۔ اعظم خان جیسے شخص کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو غیر معمولی تبصرہ کرتے ہیں۔ ملائم سنگھ یادو کے ٹکٹ دینے کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ انھیں ٹکٹ دینے کی بجائے ان کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ باپ کی توہین کرنے والے شخص کی عوام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انھوں نے مزاحیہ لہذے میں کہا کہ رام چند رکہہ گئے سیا سے ایساکل یوگ آئے گا،اکھلیش کرے گا راج اور ضعیف ملائم جنگل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے ان کی بیوی اور بیٹیوں کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیے ہیں، میں نے سی ڈی کو گورنر اورصوبے کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو سونپ دی ہے اور کارروائی کا منتظر ہوں۔ اگر صوبے میں کاروائی نہیں ہوئی تو میں دہلی میں ایف آئی آر درج کراؤگا۔ میں یقین کرتا ہوں کہ مودی کی قیادت والی حکومت میں میرے ساتھ انصاف ہوگا۔