Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 19, 2018

جونپور۔پولیس کی بدمعاشوں سے مڈ بھیڑ۔ایک سپاہی رحمت علی زخمی۔

جونپور اتر پردیش (نامہ نگار)سجان گنج تھانہ حلقہ کے بسرہی مندر کے پاس پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہوئی مٹھ بھیڑ میں ایک سپاہی زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کے مطابق ایک بدماش کو بھی گولی لگی ہے لیکن وہ موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا ۸ بجے سجان گنج تھانے کی پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کے لئے دو بدمعاش مذکورہ مندر کے قریب موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار سکھ نندن اور رحمت علی بسرہی مندر پہنچ گئے۔ پولیس کو آتا دیکھ بدمعاش رنگوا موڑ سے بیرا گھاٹ کی طرف بھاگنے لگے لیکن پولیس نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا تو بدمعاشوں نے پولیس فورس پر فائرنگ کرناشروع کر دیا جس پر پولیس نے بھی جواب میں فائرنگ کی۔ اس واردات میں سپاہی رحمت علی کے پاؤں میں گولی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔بدمعاشوں سے پولیس کی مٹھ بھیڑ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں کثیر تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور بدمعاشوں کی تلاشی مہم شروع ہوئی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔پولیس نے زخمی پولیس اہلکار کو ابتدائی علاج کرانے کے بعد بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق جوابی کاروائی میں ایک بدمعاش کو بھی گولی لگی ہے لیکن اس کاساتھی اسے لیکر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔