Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 10, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز۔

اوول ٹسٹ کیا انڈیا ڈرا کرلے گا؟
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحریر/ ابونافع اعظمی(۔صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اس وقت سو ٹکے کا سوال یہ ھیکہ کیا انڈیا آخری ٹسٹ ڈرا کر لے جائے گا اس کو جیت کے لئے آخری روز چارسو پانچ رنز درکار ہیں ظاھرہے جو ٹیم ساؤتھ افریقہ کے 208 اور انگلینڈ سے اس سیریز کے پہلے ٹسٹ میں 194رنز اور گزشتہ ٹسٹ کے 245رنز کا تعاقب نہیں کرسکی وہ چارسو تریسیٹھ رنز کیا بنا پائے گی لیکن اگر اس مشکل صورتحال سے نکل کر ڈرا بھی کر لے تو یہ کسی جیت سے کم نہیں ۔ کرکٹ غیر یقینی صورتحال  کا دوسرا نام ہے آج کے دو ناٹ آؤٹ بیٹسمین اور پنت و ہنوما اور جدیجہ کل آخری روز ذمہ داری سے بیٹنگ کرتےہوئے 90 اورز نکال لے گئے تو ڈرا کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن پرسوں ہم نے تجزیہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈیا نے اوول ٹسٹ میں گھٹنے ٹیکے تو اس کی تصویر آج اور کھل کر آگئی جب کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز کوک اور روٹ کھیلنے آئے ہندوستان کی بدقسمتی کہ ایک تو چار گیند بازوں سے وہ یہ ٹسٹ کھیل رہی تھی اوپر سے ایشانت شرما کی ایڑی کی چوٹ ابھر آئی یوں ہندوستان تقریباً پورا دن تین گیند بازوں کے ساتھ بولنگ کرتا رہا جس کا زبردست فائدہ انگلش کھلاڑیوں نے اٹھایا کوک نے اہنے الوداعی میچ کی آخری اننگ میں انڈیا کے خلاف سنچری ( 147) بنائی دلچسپ ریکارڈ یہ ہے کہ انہوں نے ناگپور میں اپنے پہلے ٹسٹ میں بھی انڈیا کے خلاف سنچری بنائی تھی کپتان روٹ نے 125 رنز بنائے دونوں کی وکٹیں یکے بعد دو گیندوں پر ہنوما وہاری نےاپنی پارٹ ٹائم اسپن بولنگ پر لئے آج چائے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد انگلینڈ نے 423رنز آٹھ وکٹ پر ڈکلئر کردیا پہلی اننگ میں بھی چالیس رن کی برتری تھی یوں ہند کو 463 رنز کا ٹارگٹ ملا ہندوستان کی دوسری اننگ شروع میں ہی خطرناک دباؤ کا شکار ہوگئی دو رنز پر تین وکٹ گرگئے شیکھر ایک اور پجارا و کوہلی نے صفر بنائے دو وکٹ اینڈرسن اور ایک براڈ نے لیا باقی بلے بازوں خصوصا راہل کا زبردست امتحان ہے سوشل میڈیا پر اس کارکردگی پر زبردست طوفان مچا ہوا اور لوگ ھیڈ کوچ روی شاستری کے ھیڈ کے طلبگار ہوگئے ہیں بہرحال یہ سیریز تو دہلی کے دو کھلاڑی شیکھر اور پنت کے لئے بڑی مایوس کن رہی بہت امکان ہے کہ شیکھر اب ٹسٹ سے ڈراپ کردئیے جائیں گے راہول کا آخری چانس لگ رہا آخری موقع ہے اگر کل سنچری مار لے گئے تو ڈراپ ہونے سے بچ جائیں گے کھیل کے اختتام پر تیز اور خوبصورت اننگ کھیلتے ہوئے 51 گیندوں پر 46 رنز ناٹ آؤٹ بنا چکے ہیں ان کے ساتھ نائب کپتان رہانے دس پر ناٹ آؤٹ ہیں ان دونوں کا اور وکٹ کیپر بیٹسمین پنت کا کل زبردست امتحان ہے ہنوما وہاری نے تو پہلی اننگ میں نصف سنچری کے علاوہ تین وکٹ چٹکا کر اپنے پہلے ٹسٹ میں ہی پاس ہوچکے ہیں شکست کے بادل تو منڈلا رہے ہیں ایک موہوم سی امید ڈرا کرنے کی دل میں جلائیے رہیئے ہماری نیک تمنائیں ٹیم انڈیا کے ساتھ۔ آج کل کون اپنی پچوں پر ہارتا ہے