Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

شام میں قتل عام جاری۔

شام میں قتل عام جاری ۔
امریکہ کا صرف زبانی جمع خرچ۔
شام میں ایران کے جرائم انتہائی سنگین۔
مولانا طاہر مدنی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بشار الاسد کی سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت ادلب شہر نشانے پر ہے، بشار کے ساتھ روس اور ایران، بے حیائی، بے شرمی اور بے غیرتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے. کئی سال سے سرزمین شام خون مسلم سے سرخ ہورہی ہے، روس ایک کمیونسٹ ملک ہے، اس کی اسلام دشمنی ظاہر ہے، اس لیے اس کا رویہ غیر متوقع نہیں ہے، امریکہ بھی صرف زبانی جمع خرچ کر رہا ہے کیونکہ اسے یہ سمجھا دیا گیا ہے کہ اگر شام میں بشار کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو اسلام پسند آجائیں گے.... لیکن نام نہاد اسلامی انقلاب کا نعرہ دینے والا اور شیعہ سنی اتحاد کا راگ الاپنے والا، ایران پوری طاقت کے ساتھ سفاک بشار کا ساتھ دے کر یہ ثبوت فراہم کر رہا ہے کہ مسلم دشمنی میں وہ ملحد کمیونسٹوں اور مفسد یہودیوں سے بھی دو قدم آگے ہے. شام کے بارے میں ایرانی موقف نے اس کے سیاہ چہرے سے نقاب اتار دی ہے؛
عمامہ بھی سیاہ ہے، کالی عبا بھی ہے
کالا ہی اس کے چہرے پر، نور خدا بھی ہے
شام میں ایران کے جرائم انتہائی سنگین، ہولناک اور گھناؤنے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، معصوموں اور بے گناہوں کے خون میں ڈوبا ہوا ایرانی ہاتھ تاریخ کے بدترین صفحات میں، سیاہ اضافہ ہے،
اللہ مظلوموں کی مدد فرمائے اور ظالموں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرے. آمین
صدائے وقت  بشکریہ  مولانا طاھر مدنی  8 ستمبر 2018۔