Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

رکبر خان قتل معاملہ۔چارج شیٹ داخل۔

رکبر خان معاملے میں پولیس نے کی تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل
وی ایچ پی نول کشور کو بچانے کی کوشش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایلور۔(ذرائع)۔الور میں گزشتہ دنوں رکبر خان کو گائے کا اسمگلر بتا کر پیٹ کر قتل کر دینے کے مشہور معاملے میں پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرتے ہوئے تین افراد پر آئی پی سی کی دفعہ 302/341/323 اور 34 کے تحت اپنی چارج شیٹ (فرد جرم) داخل کر دی ہے۔ان ملزمان میں وی ایچ پی کارکن نول کشور بھی شامل ہے مگر پولیس نے اس کے خلاف کوئی چارج شیٹ تیار نہیں کی ہے۔اس معاملے میں پولیس نے وضاحت کی کہ اس کے خلاف مجسٹریٹ جانچ چل رہی ہے اس کے بعد ہی طے ہوگا کہ وہ ملزم ہے یا نہیں۔رام گڑھ سول کورٹ میں پولیس نے 25 صفحات پر مشتمل تین افراد پرم جیت،دھرمیندر و نریش  پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔