Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

تین جرائم پیشہ افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

پٹنہ بہار۔(صدائے وقت)۔بہار کے بیگو سرائے میں ایک مشتعل ہجوم نے تین جرائم پیشہ افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا ہے۔اطلاع کے مطابق نارائن پور گاوں میں ایک اسکول میں یہ تینوں جرائم پیشہ افراد کسی بچے کو اغوا کرنے کی غرض سے آئے تھے مخالفت کرنے پر انھوں نے پرنسپل سے مارپیٹ کی اور ہوئی فائرنگ بھی۔گاوں والوں کو جب اس کی اطلاع ملی تو لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہجوم نے تینوں بدمعاشوں کو پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر قتل کر ڈالا۔معاملہ کو مشتبہ کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔پرنسپل اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور پولیس تفتیش جاری ہے۔