Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 7, 2018

بائک چور گرفتار

جونپور اتر پردیش۔ (نامہ نگار صدائے وقت)
. . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایس پی کی ہدایت پر جمعرات کی شام سریری پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ وارانسی کی طرف جا رہا ہے۔ مخبر کی اطلاع پر حرکت میں آئی پولیس نے اپنی ٹیم کے ساتھ کٹھوتیا پل کے قریب جال بچھا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دیا کہ اسی دوران ایک نوجوان بغیر نمبر کی پیسن پرو موٹر سائیکل سے آتا ہو انظر آیا تو پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو پولیس ٹیم کودیکھ کر نوجوان بھاگنے لگا۔ پولیس ٹیم نے کچھ دور تک دوڑا کر نوجوان کو پکڑ لیا اور ضروری کاغذات کا مطالبہ پولیس کے ذریعہ کیا گیا لیکن نوجوان کاغذات نہیں دکھا پایا تو  شبہ ہونے پر نوجوان کو پولیس اپنے ساتھ تھانے لے لائی اور پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کی شناخت امر بہادر گوتم عرف امن 25 ولد سجیندر گوتم ساکن جام ڈیہ تھانہ سریری کے طور پر ہوئی۔ پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے موٹر سائیکل چوری کی ہونے کی بات کو قبول کیا۔ پولیس نے گرفتار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر ملزم کی چالان عدالت روا نہ کر دیا۔ گرفتار کرنے والی ٹیم میں تھانہ انچارج سریری مدن لال، کانسٹیبل وریندر یادو، کانسٹیبل ونود سنگھ، سلیم، لکشمن یادو وغیرہ موجود رہے۔