جونپور۔۔صدائے وقت۔(نامہ نگار)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع میں دوا تاجر نے 28 ستمبر کو اپنی اپنی دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنی مانگوں کو لیکر دوا تاجر احتجاج کریں گے۔اس احتجاج کو بیاپار منڈل کے ضلع صدر اندر بھان سنگھ نے اپنی تائید کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ دوا کی دکانوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیگر تاجر بھی اپنی دکانیں بند رکھیں گے۔تحصیل و بلاک سطح کی بھی دکانیں بند رہیں گیں۔یہ بند تاریخی نوعیت کا ہوگا۔
وہیں دوسری طرف ادویوگ بیوپار منڈل کے ضلع صدر دینیش ٹنڈن نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ پورے صوبے میں دوا کی دکانوں کے علاوہ سبھی دکانیں کھلی رہیں گیں۔
اب الگ الگ تجارتی تنظیموں کے متضاد اعلان سے تاجر طبقہ مشکوک ہے آیا وہ دکانوں کو کھولیں یا بند رکھیں۔
دو تاجر تنظیموں کے آپسی تنازعات میں عام تاجروں/ دکانداروں کے مسائل ہنوز معلق رہیں گے۔
متفرق
Thursday, September 27, 2018
جونپور۔کل رہیں گی ضلع میں دواوں کی دکانیں بند۔دیگر تجارتی مراکز کے افراد مشتبہ میں۔
Tags
مقامی#
Share This
About Sadaewaqt
مقامی
Labels:
مقامی
Author Details
www.sadaewaqt.com