Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

اعظم گڑھ ضلع زنانہ اسپتال میں دو عورتوں کی موت پر ہنگامہ۔

اعظم گڑھ ،اتر پردیش۔۔( نمائندہ صدائے وقت)۔
اعظم گڑھ ضلع زنانہ اسپتال میں گزشتہ شب ایک گھنٹے کے اندر دو عورتوں کی موت کے بعد  لواحقین نے ہنگامہ کر دیا اور ڈاکٹروں پر لا پرواہی کا الزام عائد کیا۔واقعہ کی اطلاع پاکر کوتوالی پولیس موقع پر پہنچکر حالات کو قابو میں کیا۔کواحقین ڈاکٹروں پر کاروائی کی مانگ کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں عورتیں پہلے سے ہی نازک حالت میں تھیں۔دونوں عورتوں کو درد زچگی ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔اسپتال کے ڈاکٹر اسلم کا کہنا ہے کہ کوئی لا پرواہی نہیں ہوئی ہے۔اسپتال کی سی ایم ایس ڈاکٹر امیتا اگروال نے کہا کہ ڈاکٹروں پر عائد کردہ الزام کی جانچ انھوں نے اپنی سطح پر کرائی ہے۔سبھی الزام بے بنیاد ہیں ۔لا پرواہی کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔