Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 10, 2018

جمیت علماء جونپور کی میٹنگ۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے موضع غیاث پور نونانی میں حافظ حسام الدین کی رہائش گاہ پر جمعیت العلماء جونپوریو نٹ کی میٹنگ حلقہ مانی کلاں کے صدر مولانا عمران احمد کی صدارت میں منعقد ہو ئی۔جس میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ 18سال کی عمر تک پہنچنے والے نئے ووٹروں اور ماضی میں ووٹر لسٹ میں چھوٹنے والے ناموں کا اندراج کرا نے کے لئے مسلمانون میں بیداری لا نے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ 23 ستمبر کو کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے غیا ث پور نوناری میں بڑے پیمانے پر جمعیت کے کارکنان کو جوڑنے اور گاؤں میں بیداری لا نے کائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔پروگرام کو خطاب کر تے ہو ئے جمعیت العلماء کے ضلع صدر مولانا اسعد رشید نے کہا کہ جمہوریت میں من چاہی حکومتیں ووٹوں کے ذریعہ بنتی ہیں جمہوریت میں ووٹ دینا اپنی رائے دینے کے مترادف ہے اور اس کے لیئے ہمیں ووٹر شناختی کا رڈ کی ضرورت ہوتی ہے ہندستان کے آئین نے 18سال کے ہر شہری کو اس کی مرضی کا لیڈر چننے کا موقع دیا ہے اور عوام کی رائے جس کے حق میں اکثریت کے ساتھ ہوگی اقتدار کا حقدار وہی ہو تا ہے۔اس لئے ہم ووٹر لسٹ میں نام درج کراکے اپنی بیدارکا ثبوت پیش کریں۔انھوں کہا کہ بی جے پی حکومت میں اکثر مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی ہیں ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کرا نے کے لئے جمعیت کے رکن کواپنے حلقوں میں لوگوں کو بیدار کرانا ہو گا اورووٹر لسٹ میں ترمیم سے لے کر اندراج کر انے والے لو گ ضروری دستاویزات اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ پرائمری اسکولوں میں یا دیگر مقامات پر پہنچنے والے بی ایل او سے رابطہ کر کے فارم پر کر کے وقت پر جمع کرا ئیں تاکہ ووٹ کے ذریعہ فرقہ پرستوں کو جواب دیا جاسکے یہ ملک ہمیشہ سے سیکولرنظر یا ت کا حامی رہا ہے اور2019 میں ملک کی عوام فرقہ پرستوں کو اکھاڑ پھینکنے کو تیار ہے پروگرام کا آغاز حافظ رضوان کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔نظامت مولانا سالم نے کیا۔اس مو قع پر مولانا عبد الحنان،،مولانا رفیع الدین مظاہری، مولاناابو بکر،حافظ عنایت اللہ، مولانا بیت اللہ، وغیرہ خصو صی طو ر پر موجود رہے۔