Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 10, 2018

جونپوردکان میں چوری۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
رام پور تھانہ حلقہ کے رامپور بازار واقع شوربھ ٹریڈنگ کی دکان کا شٹر توڑ کر کے چوروں نے دکان میں رکھا  ہواتقریبا دس ا نورٹر اور ایک درجن بیٹرا سمیت نقدرقم اٹھا لے گئے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ قصبہ واقع شوربھ ٹریڈنگ کے نام سے مہندر پٹیل ساکن دولہاں تھانہ برسٹھی کی پرساد پیٹرول پمپ کے نزدیک بیٹری، انورٹرز وغیرہ کی دکان ہیں رو آنہ کی طرح شام کو دکان  بند کر کے مہیندر پٹیل اپنے گھر چلا گیا تھا دیر رات شٹر توڑ کر کے چور دکان کے اندر داخل ہو کر کے 10 انورٹر،12 بیٹرا سمیت دس ہزار رو پیہ نقد اٹھا لے گئے۔،پیر کے روز صبح پڑوسیوں نے دکاندار کو اطلاع دینے کے علاوہ مقامی پو لیس کو اطلاع کیا۔موقع پر پہنچی پولیس معائنہ کر کے واپس چلی گئی۔اس ضمن میں تھانہ انچارج پرشانت شریواستو نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے جانچ کر ضروری کارروائی کی جائے گی۔