Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 10, 2018

جونپور۔۔بھارت بند کا ملا جلا اثر۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
کانگریس پارٹی کی قومی قیادت کے اعلان پر حزب اختلاف کابھارت بند کا ضلع میں کوئی خاص اثر ضلع میں نہیں دکھا۔کانگریس پارٹی کارکنوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے جہاں دکانداروں سے بھارت بند میں حمایت دینے کی اپیل کرنے کے باوجود بھی کچھ علاقوں میں دکانیں پورے دن کھلی رہی۔حالانکہ شہر سمیت کچھ بازاروں میں دکانداروں نے بھارت بند میں اپنی حمایت دیتے ہوئے دکانوں کو بند رکھا لیکن بازاروں میں اچھی بھیڑ دیکھی گئی۔صبح سے ہی کانگریس پارٹی کے کارکن موٹرسائیکل جلوس نکال کر دکانداروں مرکزی حکومت کی غلط پالیسی اور پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں روزانہ اضافہ کے خلاف دکانیں بند کراتے رہیں۔اس دوران نظم و نسق کے مد نظر پولیس و پی اے سی کے جوان تعینات رہے اور جلوس کے ساتھ احتیاط کے طور پر پولیس ٹیم بھی نظر آئی۔
کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اندربھون سنگھ کی قیادت میں پٹرول،ڈیزل اور صارفین گیس میں روزانہ اضافہ سمیت رافیل ڈیل گھپلے کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان بھارت بند کی حمایت میں ایک ساتھ جمع ہوئے۔شہر کے بھنڈاری ریلوے اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے موٹرسائیکل جلوس نکال کر ہاتھ میں تختیاں لیکر مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس نکالا۔جلوس بھنڈاری اسٹیشن سے ستہٹی بازار،سبزی منڈی،کوتوالی چوراہا،اولندگنج،روہٹا،واجد پور،جیسج چوراہا،روڈویز تراہے سے کلکٹریٹ ہوتے ہوئے دیوانی کچہری تراہے پر واقع گاندھی تراہے پر پہنچا اور جلسہ میں تبدیل ہوا۔اس موقع پر اندربھون سنگھ نے موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی اور انا میں ڈوبی مرکز کی بھاجپا حکومت نے عام عوام کی زندگی کو دشواریوں سے بھر دیا ہے۔مہنگائی عروج پر ہے اور مرکزی حکومت صرف بیان بازی کرنے میں مست ہے۔وزیر اعظم سے لیکر مرکزی وزراء عوام کی مفاد کی کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وقت بوقت کسی نہ کسی جملے کو لیکر بحث مباحثہ شروع کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھاجپا کی پالیسیوں کے خلاف عوام بھارت بند کی حمایت کر رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اب عوام بھی اس جھوٹی حکومت کو سبق سکھانے کو بیتاب ہے۔اس موقع پر شہر صدر نیاز طاہر شیخو،دیوانند مشرا،چھوٹے لال یادو،شبلی احمد،وشال سنگھ،سروبھ شکلا،فیصل حسن تبریز،مفتی ہاشم،ستیش سونکر،نثار الہٰی،ابوزر شیخ،شاہ نواز خان سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔نظامت سوربھ شکلا نے کیا۔اس کے علاوہ شاہ گنج،مڑیاہوں،کیراکت،مچھلی شہراوربدلاپور تحصیل ہیڈکوارٹر سمیت بلاک اورگاؤں کی چھوٹی بازاروں میں بھی کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے بھارت بند کے تحت جلوس نکال کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کیا۔