Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 10, 2018

جونپور۔شراب کی دکان میں چوری۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرپتہا تھانہ حلقہ  کے سمودھ پور بازار واقع دیشی شراب کی دکان سے چوروں نے نقد رقم کے علاوہ ہزاروں رو پئے قیمت  کی شراب پر ہاتھ صاف کر دیا۔ واقعہ کو اطلاع دکان مالک کی جانب سے مقامی پولیس کو دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے مذکورہ بازار میں پٹی نریندرپور کے رہنے والے سجیت سنگھ کی دیشی شراب کی دکان ہے۔ گزشتہ رات چوروں نے پہلے دکان کا تالا توڑنے کی کوشش کی جب چور تالا توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو نقب لگا کر اندر رکھا ہو اایک ہزار نقد اور 36 شیشیوں پر مشتمل 20 پیٹی دیشی شراب سمیت تقریبا ًپچاس ہزار روپئے کے سامان پر ہاتھ صاف کر فرار ہوگئے۔ پیر کے روز صبح ہو نے پر واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے سنجیو سنگھ کو دیا۔ متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دیا موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔