Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 10, 2018

سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . 
سماجوادی پارٹی کی اعلی قیادت کے اعلان پر پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سمیت عوامی مسائیل کو لیکر مرکز و صوبائی حکومت کے خلاف پیر کے روز پارٹی کارکنوں نے ضلع کی سبھی تحصیلوں میں دھرنا و احتجاجی مظاہرہ کر گورنر کو منسوب مطالبات کا میمونڈم انتظامیہ کو سونپا۔اس دوران کارکنوں نے مرکز و صوبائی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا۔
شہر کے کلکٹریٹ احاطے میں ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکن جمع ہوئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے دھرنہ پر بیٹھ گئے۔اس دوران موجود کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے سابق کابینہ وزیر پارسناتھ یادو نے کہا کہ بھاجپا کی حکومت نے عوام سے اچھا دن دکھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن عوام کو صرف برے دن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔روزانہ ضروت کی اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور مہنگائی بے لگام ہو گئی جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے لیکن حکومت کی توجہ اس کی طرف نہیں ہو رہی ہے۔ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو نے کہا کہ بھاجپا حکومت نے گائے،گوبر،مذہب اور ذات کے نام پر سیاست کر عوام کو صرف گمراہ کیا ہے۔مہنگائی سے جہاں عوام کی کمر ٹوٹ رہی ہے وہیں حکومت اس جانب کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں اتنا اضافہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا جتنا اس وقت ہے،یہ فکر کی بات ہے۔سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد نے کہا کہ فریب،جھوٹ اور دھوکہ دینا ہی بھاجپا کی فطرت میں شامل ہے۔وزیر اعظم نے عوام کو اچھے دن کے خواب دکھائے اور عوام کو ملا دھوکہ،کہیں گائے کے نام پر تو کہیں ذات کے نام پر اس ملک میں بھاجپا کے غنڈوں نے غریب اور مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے۔عوام بے قابو ہوئی مہنگائی اور ضروت کے سامانوں کی قیمت میں روزانہ اضافہ سے پریشان ہو کر روز اچھے دن کو تلاش کرتی ہے لیکن بھاجپا کے لوگ مذہب،ذات اور دیگر جملے بازی کر انھیں گمراہ کر دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام اس جملے باز حکومت کے بہکانے میں آنے والی نہیں ہے اور وہ اسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تیار ہو گئی ہے جس کا نتیجہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نظر آئے گا۔
اسی سلسلے میں ضلع کے شاہ گنج،مڑیاہوں،شاہ گنج،بدلاپور،مچھلی شہر تحصیلوں میں بھی پارٹی کے کارکنوں نے دھرنہ مظاہرہ کر حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوام کو متحد ہونے کی اپیل کیا۔۔