Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 1, 2018

نوجوان لڑکا ندی میں ڈوبا۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تادم تحریر لڑکے کا کوئی سراغ نہیں۔تلاش جاری ہے۔
حکام و افسران موقع پر۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بدلاپور تھانہ حلقہ کے شاہ پور پیٹرول پمپ کے قریب واقع پیلی ندی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہانے گیا نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ کسی طرح خود کو بچا کر باہر نکلے ساتھیوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں سمیت لواحقین کو دی۔اطلاع ملتے ہی لواحقین موقع پر پہنچ گئے اورپولیس کو اطلاع دیتے ہوئے اس کی تلاش شروع کرائی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔
بتاتے ہیں کہ بدلاپور تھانہ حلقہ کے ادپور داؤدپور گاؤں رہائشی رویندر تیواری کا 24 سالہ بیٹا ستیہ پرکاش سلطان پور ضلع میں رہ کر بی کام کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ کالج میں کچھ دنوں کی تعطیل ہونے پر وہ گھر آیا تھا۔ ہفتہ کے روز وہ گاؤں کے ہی تین ساتھیوں کے ساتھ ندی میں نہانے چلا گیا جہاں سبھی نہا رہے تھے کہ وہ پانی کے تیز بہاؤ میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ساتھیوں نے اپنے دوست کو ڈوبتا ہوا دیکھا تو شور مچاتے ہوئے کسی طرح ندی سے باہر نکلے اور فوراً مقامی لوگوں سمیت اہل خانہ کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے لواحقین نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ندی میں تلاش شروع کرائی لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم رماپتی بند،نائب تحصیلدار کرشن راج،تھانہ انچار سنیل دت پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر ضروری ہدایت دیا۔خبر لکھے جانے تک نوجوان کی تلاش مسلسل جاری ہے۔