Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 1, 2018

ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کی مہم۔

جون پور  اتر پردیش۔(نامہ نگار صدائے حق۔)
محمد حسن انٹر کالج کے حاجی یسٰین خان ہال میں ہفتہ کے روزووٹر رجسٹریشن اور نظرثانی کے لئے اے ڈی ایم آر پی مشرا کے ہاتھوں ووٹر فہرست میں نام بڑھانے کے لئے فارم کی تقسیم کر افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طلباء و طالبات کو آگاہ کیاکہ ووٹر ایک اچھی حکومت بنانے کے لئے ضروری ہیں۔ بغیر ووٹر کے اچھی حکومت بنانا ممکن نہیں ہے۔ خواتین کی تعداد مردوں کے تناسب میں زیادہ ہے لیکن ووٹر فہرست میں ان کا نام زیادہ نہیں ہے جس سے وہ اپنے حق رائے دہی محروم رہ جائیں گی۔
ڈی آئی او ایس نے طلباء و طالبات کو ووٹنگ کے حقوق کو بتایا کہ معمولی وقت میں بیداری کے لئے کیا گیا منظم کافی قابل ستائش اور تعریف کے قابل ہے۔ انھوں نے 18سال عمر مکمل کر چکے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نام کو ووٹر فہرست میں درج کرا ئے ساتھ ہی اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس کیلئے بیدار کریں۔محمد حسن انٹر کالج کے پرنسپل محمد ناصر خان کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسی اسکول میں آگے کے انتظامی پروگرام اسی طرح منعقد کئے جانے چاہئے۔آخر میں پرنسپل نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد علیم، شہزاد عالم، صلاح الدین، محمد جیش، سلمان احمد، محمد احمد، انور اقبال، دھرمیندر یادو، محمد رشدی، شارق احمد، ڈاکٹر جیون یادو، ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈاکٹر پریم لتا گری، احمد عباس خان سمیت تمام اہلکار موجود رہے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اجے وکرم نے کیا۔
اسی سلسلے میں شاہ گنج تحصیل کے صبرحد گاؤں میں واقع فریدالحق میموریل ڈگری کالج میں ہفتہ کے روز الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹر رجسٹریشن کا افتتاح ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما نے کیا۔
انھوں نے کالج کے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی طالب علم،طالبات 18سال کی عمر مکمل کر چکے ہیں وہ ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کرانے کیلئے فارم بھر کر جمع کر دیں۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھ سے ہی ملک کی سمت طے ہوتی ہے۔حق رائے دہی کا استعمال کرنا سبھی شہریوں کا آئینی فرض ہے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر ملک کی حکومت بنانے میں اہم رول ادا کریں۔نائب تحصیلدار رام کمار یادو نے کہا کہ ووٹر رجسٹریشن کیلئے آئندہ9,23ستمبر اور 7,17,28اکتوبر کو خاص کیمپ لگایا جائے گا جس میں پورے دن بوتھوں پر بی ایل او موجود رہیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر راکیش سنگھ،ڈاکٹر انامیکامشرا،پرنسپل شاہد نعیم،زاہد حسن،وامق شیخ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت پرنسپل ڈاکٹر ریاض احمد اور آئے لوگوں کا شکریہ پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے ادا کیا۔