Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 1, 2018

بہو نے لگایا خسر پر چھیڑخانی کا الزام۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
مچھلی شہر وکوتوالی حلقہ کے بھرہوپور گاؤں رہائشی ایک بیاہتا نے اپنے خسر پر چھیڑ خانی کا الزام لگاتے ہوئے کوتوالی میں تحریر دیا ہے۔متاثرہ خاتون کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی بیاہتا نے ہفتہ کے روز کوتوالی پہنچ کر تحریر دیکر الزام لگایا کہ اس کا خسر کافی دنوں سے اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا ہے جس کی مخالفت کرنے پر شوہر پون کمار سمیت سانس اور نند نے اس کے ساتھ مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔اس نے بتایا کہ پٹائی کے دوران ہو حاملہ تھی سانس اور نند کی پٹائی سے اس کا اسقاط حمل ہو گیا۔متاثرہ کی تحریر پر پولیس نے مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔