Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 18, 2018

جونپور۔کار کی زد میں آ کر موٹر مقاسائیکل سوار کی موت۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج قصبہ کے فیض آباد روڈ واقع پبلک انٹر کالج کے قریب انووا کار کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار ریلوے ملازم کی موقع پر ہی مو ت ہو گئی۔اطلاع کے مطا بق اعظم گڑھ ضلع کے پوئی تھانہ حلقہ کے خیر الدین جمال پور گاؤں کے رہنے والے رویندر یادو ریلوے کے ویلڈنگ کے سیکشن میں چوتھے درجہ کا ملازم تھا۔ گزشتہ روز دیرات شاہ گنج سے ڈیوٹی کر کے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ پبلک انٹر کالج کے نزدیک تیز رفتار انووا کار کی زد میں آجانے سے موقع پر ہی اس کی مو ت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پہنچی کوتوالی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی وریندر یادو ولد کامتا کی تحریر پر ملزم  ڈرائیور مانک چندر پرجاپتی ولد نندلال ساکن شاہ پنجہ تھانہ شاہ گنج کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت روا نہ کر دیا۔