Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 3, 2018

ہدایات الیکشن کمیشن برائے ووٹر لسٹ۔

اعظم گڑھ (اتر پردیش)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
معاز اعجاز (صدائے وقت)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکش کمیشن کی ہدایت پر ضلع کے افسران نے آنیوالے پار لیمنٹری انتخابات کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں۔حکام نے ووٹر لسٹ کی جانچ اور نام بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ضلع کے نائب الیکشن کمیشن نے گزشتہ سنیچر کو اپنے ماتحتوں کے لئے پرگرام و ضروری ہدایات جاری کی۔
اپر ضلع مجسٹریٹ(نظم ونسق)/نائب الیکشن کمیشن اعظم گڑھ نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع کے اترولیا۔گوپال پور۔سگڑی۔مبارک پور۔اعظم گڑھ صدر۔نظام آباد۔پھولپور پوئی۔دیدار گنج۔لال گنج۔(محفوظ) و مینھ نگر (محفوظ)۔کی ووٹر لسٹ کی جانچ جنوری 2019 کی بنیاد پر کی جائے گی۔
متعلقہ رجسٹریش افسر کی آفس۔بی ایل او کے پاس۔اور ایس ڈی ایم آفس پر عوام کو مفت میں دیکھنے کے لئے ووٹر لسٹ موجود رہے گی۔اس کے علاوہ  13 ستمبر ۔10 اکتوبر و 24 اکتوبر کو گرام سبھاوں۔نگر نگم۔نگر پالیکا و نگر پنچائتوں میں متعلقہ وارڈ/ گرام سبھا کے حصے کی ووٹر لسٹ پڑھی جائے گی۔مورخہ 9 ستمبر۔23 ستمبر۔7 اکتوبر 14 اکتوبر اور 28 اکتوبر 2018  کو بطور خاص سبھی انتخابی مراکز پر دستیاب رہے گی۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ 1 ستمبر 2018 سے لیکر 31 اکتوبر 2018 تک ووٹر لسٹ کی گہرائی اور باریک بینی سے معائنہ کر لیں۔اور اگر کسی کے نام کا اضافہ کرنا ہو تو فارم 6 بھر کر موجودہ ورکر کو دے دیں۔اس کے علاہ وفات پا چکے۔ڈوپلیکیٹ یا کہیں اور شفٹ ہونیوالے افراد کا نام خارج کرنے کے لئے فارم 7 اور کسی غلطی کی درستگی کے لئیے/تبدیلی کے لئیےفارم 8 پر کر کے بی ایل او۔ووٹر لسٹ رجسٹریشن آفس ، ووٹر لسٹ رجسٹریشن مرکز یا ضلع انتخابی کمیشن آفس میں جمع کرا سکتے ہیں۔