Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 31, 2018

ڈاکٹر خواجہ حمید کا یوم ولادت۔31 اکتوبر۔کون ہیں یہ؟؟پوری خبر پڑھیں۔

مشہور دوا ساز کمپنی سپلا cipla کے قائم کرنے والی شخصیت۔۔خواجہ عبد الحمید۔
تحریر ڈاکٹر فاروق ارشد۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ڈاکٹر خواجہ عبد الحمید علی گڑھ اپنے ننہیال میں 1898 میں پید ہوئے۔تعلیم حاصل کی غرض سے ولایت گئے۔پھر انڈیا آکر کانگریس کی آزادی کی تحریک میں شامل ہوگئے۔1928 میں وہ جرمنی میں ہٹلر کے خلاف بھی تحریک چلائے۔وہ ہندوستان میں غریبوں کے لئیے سستی دواوں کی کھوج میں جٹ گئے۔1935 میں خواجہ حمید نے کیمیکل انڈسٹریز اینڈ فارما کیوٹیکل کمپنی (سپلہ۔۔CIPLA).کی بنیاد رکھی۔1937 میں جب ہندوستانی دواساز کمپنی سپلہ نے اپنا پہلا پروڈکٹ بازار میں لانچ کیا تو غیر ممالک میں بھی اسکی پذیرائی کی گئی۔1941 میں دوسری جنگ عظیم کے وقت سستی لائف سیونگ دوائیں بنائی۔1944 میں ہائی بلڈ پریشر کی دوا بنائی۔وہ ہمیشہ کانگریس میں رہے اور کانگریس کے جلسوں میں شرکت کرتے رہے۔
آزادی کے بعد انھوں نے کوئی عہدہ نہیں لیا اپنی ساری توانائی انھوں نے نئی دواوں کی ایجاد میں لگا دی۔ہندوستان میں انھون نے سب سے پہلے ایمپیسیلین مشہور جراثیم کش دوا کو لانچ کیا ۔ڈاکٹر خواجہ حمید نے سائنٹفک زراعت کے لئیے میڈیکو پلانٹ کے لئیے بنگلورو میں ایک ایگریکلچر ریسرچ ڈویزن قائم کرکے ملک کو ایک بڑی سوغات دی۔
1978 میں خواجہ حمید کی موت ہوگئ۔انھیں قومی و بین الاقوامی کئی ایوارڈوں سے نوازا گیا۔سپلا کمپنی آج بھی اپنی خدمات دے رہی ہے۔سپلا کمپنی انڈیا کی امیروں کی فہرست میں شامل ہے۔ان کے لواحقین آج بھی خدمت خلق میں لگے ہیں۔سپلا نے کینسر اور ایڈ جیسے لا علاج امراض کے لئیے اسٹینڈر اور سستی دوائیں بنا کر ملک کا نام دنیا میں روشن کیا۔