Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

جونپور۔36 لاکھ کی غیر قانونی دیشی شراب برآمد۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر شراب مافیاؤں کے خلاف چلائے جا رہے مہم کے تحت جلالپور اور ظفرآباد تھانے کی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جلالپور تھانہ حلقہ کے ریہٹی گاؤں میں کافی دنوں سے بند پڑی رائس میل میں چھاپہ ماری کیا۔پولیس کی اس کاروائی میں بھاری مقدار میں ناجائز دیشی شراب برآمد کیا جس کی قیمت36لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران موقع سے دو اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔
اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں میں بند پڑی رائس مل سے ناجائز شراب کے کاروبار کی اطلاع مخبر کے زریعے موصول ہوئی تھی۔اطلاع ملتے ہی اعلی افسران کی ہدایت پر ظفرآباد تھانے کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ رائس  مل میں چھاپہ ماری کی گئی۔اس دوران پولیس نے رائس مل سے 1500پیٹی ناجائز دیشی شراب،5ڈرم کیمیکل سمیت شیشی،ریپر سمیت شراب بنانے کے آلات کو برآمد کرتے ہوئے موقع سے سنتوش ولد سنکٹھا سنگھ ساکن نہورا اور ضلع دار یادو ولد سکھ راج یادو ساکن ریہٹی تھانہ جلالپور کو گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے شراب کو پولیس نے ضبط کرتے ہوئے گرفتار ہوئے دونوں اسمگلروں کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔