Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

نہر میں پانی نہ چھوڑنے کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . .
مچھلی شہر تحصیل علاقہ کے درجنوں گاؤں سے ہو کر گزرنے والی شاردا معاون نہر میں پانی نہیں چھوڑے جانے سے ناراض درجنوں گاؤں کے دیہی  کسانوں نے سینچائی محکمہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے مظاہرہ کیا۔
پرتاپ گڑھ سے ہوتے ہوئے ضلع کی سرحد میں پہنچی شاردا معاون نہر میں گزشتہ 20 دنوں سے پانی نہیں چھوڑا گیا ہے جس کی وجہ سے نہر پوری طرح خشک ہو چکی ہے۔نہر درجنوں گاؤں سے ہو کر گزرتی ہے اور علاقہ کے لوگ اسی پانی سے کھیتی کرتے ہیں۔گزشتہ ماہ سے نہر میں پانی نہیں ہونے کی وجہ سے علاقہ کے درجنوں گاؤں کے کسانوں کی دھان کی فصل خشک ہو رہی ہے جس سے مشتعل ہو کر درجنوں کی تعداد مین دیہی  کسان سکر ڈھیلا چوراہے پر جمع ہو گئے اور ہاتھوں میں بینر اور تختی لیکر سینچائی محکمہ کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے۔گھنٹو تک چلے اس مظاہرے کے بعد مقامی لوگوں نے اعلی افسران سے فون پر بات کی۔افسران کی یقین دہانی کے بعد مشتعل عوام واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر شیوا تیواری،رام پرساد،راہل،ہردے نرائن،سورج یادو،امت سنگھ،راکیش پاٹھک،اکھلیش،اجے پاٹھک سمیت دیگر دیہی موجود رہے۔