Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 19, 2018

پنجاب میں شدید ریل حادثہ۔۔50 سے زائد افراد کے مرنے کی خبر۔

امرتسر ۔پنجاب۔۔صدائے وقت ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
پنجاب کے امرتسر شہر میں ایک بڑا ریل حادثہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ امرتسر میں چوڑا بازار کے قریب ہوا ہے جہاں لوگ ریلوے پٹری کے پاس کھڑے ہوکر راون کے جلنے کا منظر دیکھ رہے تھے۔ آگ کی گرمی اور لپٹوں سے بچنے کے لئے لوگ ریلوے پٹری پر آگئے اور اتنی ہی دیر میں پٹھان کوٹ سے امرتسر کیطرف آرہی ٹرین کا گزر ہوا شور میں ریل کی آواز سنائی نہیں دی اور ریل تیز رفتاری کیساتھ لوگوں کو کچلتی ہوئی آگے بڑھ گئی۔اس حادثے میں 50 افراد سے زائد افراد کی موت ہوگئی۔موقع پر موجود چشم دید کے مطابق ٹرین کی رفتار بہت تیز تھی۔جبکہ بھیڑ والی جگہ پر رفتار کم ہونی چاہئیے تھی۔وہاں کا منظر نا قابل بیان ہے چاروں طرف خون اور لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
ریلوے کے اے ڈی جی پی نے بتایا کہ راحت رسانی کی ریلوے ٹیم موقعے پر پہنچ گئی ہے۔وزیر مملکت برائے ریلوے منوج سنہا بھی موقع واردات کے لئیے روانہ ہو گئے ہیں۔ریلوے وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹ کیا کہ حادثہ حیران کرنے والا ہے انھوں نے اس حادثہ پر اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ٹرین کی تیز رفتاری کو لیکر عوام میں غصہ ہے۔