Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

بمبئی "جہاں کا انصاف" ایک ویب پورٹل کی دوسری سالگرہ پر پروگرام کا انعقاد۔

بمبئی۔۔مہاراشٹر۔۔نمائندہ صدائے وقت( ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
بمبئ۔مہاراشٹر۔۔دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف موثر اور پوزور آوز اٹھانے والے ویب پورٹل "جہاں کا انصاف"کے لانچنگ کے دوسال پورے ہونے پر پریس کلب بمبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کےمہمان خصوصی بمبئ اے ٹی ایس مہاراشٹر پولیس کے ڈی سی پی دھننجئے کلکرنی تھے۔پروگرام میں ایم ایل اے امین پٹیل،کارپوریٹر امین شیخ، نظام الدین راعین صدر بمبئی مسلم اوبی سی  تنظیم و شہر کی دیگر نمایاں شخصیات موجود تھے۔پروگرام کا اہتمام سہیل کھندوانی چیر مین پیر مخدوم صاحب چیریٹیبل ٹرسٹ اور جاوید شیخ ایڈیٹر جہاں کا انصاف کی مشترکہ کوششوں سے ہوا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے جہان کا انصاف ویب پورٹل کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ میں اب ویب پورٹل دہشت گردی و انتہا پسندی سے لڑنے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔سبھی مقررین نے جاوید شیخ کے اس اقدام کی ستائش کی۔